آسٹریلوی سائنس دانوں نے بحرالکاہل کے سب سے گہرے ترین مقام مچھلی کی نئی اقسام دریافت کرلی۔
نیوکاسل یونیورسٹی کے محققین نے پیر کو سطح زمین سے 7500میٹر نیچے اسنیل فش کی تین نئی اقسام دریافت ہیں۔
مچھلی پیرو اور چلی کے ساحلی علاقے پر موجود ایٹاکاما ٹرینچ پردریافت ہوئی۔
مچھلیوں کو پِنک، بلو اور پرپل ایٹکاما اسنیل فش کا نام دیا گیا ہے۔
محققین نے تینوں نئی اقسام کی مچھلیوں کو ہائی ٹیک جال جس میں چارہ، مانیٹرز اور انڈر واٹر کیمرا نصب تھے سے تصاویر کھینچیں۔
ایٹکاما ٹرینچ کی تہ میں پہنچنے کیلئے محققین کوچار گھنٹے کا وقت لگا۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ تین میں سے ایک کو پکڑ سکےجو اچھی حالت میں تھی اور اس مطالعہ ابھی جاری ہے۔
The New Daily بشکریہ