آئی فون ایکس آر میں ‘آر’ کا مطلب کیا ہے؟

Untitled-1

آج سے 11 سال پہلے 29 جون 2007 کو پہلی بار آئی فون فروخت کے لیے پیش کیا گیا، جسے موبائل فونز کی دنیا میں ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیوائسز کے حوالے سے انقلابی فون بھی قرار دیا جاتا ہے۔

یہ فون پلوٹو کی جانب بھیجے جانے والے خلائی مشن ‘نیو ہورائزنز’ سے بھی زیادہ طاقتور تھا۔ اس وقت لوگ یہ سوچتے تھے کہ ایپل کے اس فون کے شروع میں آئی کا مطلب کیا ہے؟

Image result for first iphone

اس کا جواب ایپل کے بانی اور آئی فون متعارف کرانے والے اسٹیو جابز نے آئی میک متعارف کرانے کے موقع پر دیتے ہوئے کہا تھا ‘ آئی میک میں آئی کا مطلب انٹرنیٹ ہے’۔

لیکن اس سال لوگ نئے آئی فون ’10 آر’ کی وجہ سے سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ اس میں  ‘R’کا مطلب کیا ہے؟

جہاں تک آئی فون ایکس ایس کی بات ہے، تو ایپل نے 2009 میں جب آئی فون تھری جی ایس متعارف کرایا گیا تھا تو کمپنی نے ایس کو اسپیڈ قرار دیا تھا۔

Related image

اسی طرح آئی فون فائیو سی میں سی درحقیقت کلر کے لیے استعمال کیا گیا، تاہم ایپل نے کبھی اس کی واضح تصدیق نہیں کی۔

Image result for iphone 5c

لوگوں کے خیال میں آئی فون ایکس آر ‘آر’  کا مطلب Regular، Revolutionary  یا ایسے ہی کسی لفظ پر ہوسکتا ہے۔

مگر ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ ایپل کو خود معلوم نہیں درحقیقت آر کس لفظ کے لیے اسٹینڈ کرتا ہے اور بس اسے ایسے ہی منتخب کرلیا گیا، کیونکہ سننے اور دیکھنے میں اچھا لگتا ہے۔

سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انگلش حروف تہجی میں آر ، ایس سے پہلے آتا ہے اور ایکس آر، ایکس ایس سے سستا فون ہے، جو اس خیال کو تقویت پہنچاتا ہے۔

ایپل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتے کہ ڈیوائسز میں استعمال کیے گئے حروف کن چیزوں پر اسٹینڈ کرتے ہیں۔

loading...
loading...