ایپل نے تین نئے آئی فونز متعارف کرادیئے

ia

ایپل نےاپنےتین نئےآئی فونزمعارف کراتےہوئےآئی فون ٹین کوروک دیا۔

متعارف کرائے جانےوالے آئی فون ٹین ایس کی قیمت 999ڈالرز جبکہ آئی فون ٹین آر کی 749ڈالرز ہے۔

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ سے آئی فون ایس ای اور 6ایس کو بھی ہٹادیا ہے جس سے ہیڈفون جیک والے فونز کا اختتام ہوگیا ہے۔

آئی فون ٹین کی کم فروخت کی افواہوں کے باوجود ایپل کی کمائی بتاتی ہے کہ اس کی فروخت کافی زبردست رہی۔

کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک کا کہنا تھا کہ آئی فون ٹین نے ہماری توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دِکھائی۔

نئے آئی فون ٹین ایس، ٹین ایس میکس اور ٹین آر کے آنے کے بعد ایپل کا آئی فون ٹین ختم کرنا سمجھ میں آتا ہے۔

اگرچہ آئی فون ٹین، ایس ای اور 6ایس امریکی مارکیٹ سے ختم ہوچکے ہیں لیکن دنیا کے دوسرے حصوں میں ان کی پُرانی ڈیوائسز اب بھی ہیں۔

The Verge بشکریہ

loading...
loading...