چینی صارف کا آئی فون گاڑی میں پھٹ پڑا

i

اگر آپ بھی اپنا آئی فون کسی آفیشل ایپل اسٹور سے ٹھیک نہیں کراتے تو یقیناً یہ فوٹیج دیکھنے کے بعد آپ اپنا خیال تبدیل کرلیں گے۔

چین میں ایک آئی فون صارف کو موٹر وے پر اپنی گاڑی اس وقت روکنی پڑی جب ان کی گاڑی کے ڈیش بورڈ پر پڑا آئی فون پھٹ پڑا اور اس میں آگ لگ گئی۔

اس طرح سے آئی فون می اتنی شدید نوعیت کا شعلہ اٹھنا یقیناً خطرناک تھا۔

خاتون نے فون پھٹتے ہی بریک لگائے لیکن انہیں محسوس ہوا کہ وہ ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بن رہی ہیں۔

خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ فون کی بیٹری ایک لوکل اسٹور پر بدلی گئی تھی۔

سروس سینٹر نے انہیں فون پھٹنے کے بعد نئی بیٹری تو دے دی مگر مزید ذمہ داری نہیں لی۔

سروس سینٹر نے آئی فون کے سبب ڈیش بورڈ جلنے کی تلافی کیلئے معاوضہ دینے اور آئی فون ٹھیک کرنے پر انکار کردیا ہے۔

چینی جوڑا اس معاملے پر اب بھی سروس سینٹر سے بات چیت کررہا ہے۔

Unilad بشکریہ

loading...
loading...