انسٹاگرام نشے کے عادی افراد کیلئے مدد فراہم کریگا

insta

مشہور ایپلی کیشن انسٹاگرام نے نشے میں مبتلا افراد کی مدد کابیڑہ اٹھا لیا۔

بدھ کو فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ نے نشے کے عادی یا سنجیدہ نوعیت کی ذہنی مسائل میں مبتلا افراد کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

یعنی جب آپ انسٹاگرام پر اوپوائیڈ، کریک یا سوئسائیڈ ہیش ٹیگ کے ساتھ ڈھونڈیں گے تو آپ کو ایپلی کیشن نشہ کرنے، اس سے بچنے اور صحت مند ہونے کی معلومات بھیجے گی۔

انسٹاگرام نے اپنا یہ فیچر عالمی سطح پر لوگوں کی جانب سے افیون کے متعلق ہیش ٹیگ استعمال کرنے پر جاری کیا جس میں انہوں نے نشے میں مبتلا ہونے اور مدد میں مشکلات متعلق لکھا۔

انسٹاگرام نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے پیلٹ فارم کو غیرقانونی ادویات کی فروخت کیلئے استعمال کیا۔ لیکن اوپائیڈہیش ٹیگزگو روکنا صحیح نہیں ہوگا۔

Cnet بشکریہ

loading...
loading...