آئندہ آئی فون کیسا ہوگا؟؟؟ تفصیلات لیک ہوگئیں

apple

ایپل کی گیدر راؤنڈ ایونٹ  اس ہفتے آرہا ہے جس میں امید کی جارہی ہے کہ کچھ الگ پروڈکٹس نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق آئی فونز کے متعلق خبریں لیک ہوئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی اس بار تین نئے آئی فونز پیش کرنے جارہی ہے: آئی فون ٹین کا اپ ڈیٹڈ ورژن، ایک بڑا ورژن اور ایک چھوٹا ورژن جِسے نئی لیکس کے مطابق آئی فون ٹین سی کہا جائے گا۔

لیک ہونے والی رپورٹس کے مطابق آئی فون ٹین کے بعد آنے والے فون کو آئی فون ٹین ایس جبکہ بڑے آئی فون ٹین  کو آئی فون ٹین ایس میکس کہا جائے گا۔

چینی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سلائیڈ میں بتایا گیا ہے کہ فونز کا نام آئی فون ٹین ایس، آئی فون ٹین ایس پلس اور آئی فون ٹین سی ہوگا۔

سلائیڈمیں فونز کی چینی قیمتیں بھی بتائی  گئی ہیں جس کے مطابق آئی فون ٹین ایس900ڈالرز، آئی فون ٹین ایس پلس 1000ڈالرزاور آئی فون ٹین سی699 ڈالرز ہوں گی۔

ایک اور لیک میں آئی فون ٹین سی کے ممکنہ رنگوں  کے متعلق بھی بتایا گیا ہے۔

The Verge بشکریہ

loading...
loading...