فیس بُک بَگ نے لاکھوں بلاک لوگوں کو اَن بلاک کردیا

Untitled-1

شاید آپ کو علم نہیں لیکن فیس بک کے میں سامنے آنے والے ایک بگ نے ایک ہفتے تک تقریباً 8 لاکھ صارفین کی بلاک لسٹ میں سے کم از کم ایک صارف کو ان بلاک کیے رکھا اور کسی کو پتا بھی نہ چلا۔

دو جولائی کو فیس بک کے چیف پرائیویسی آفیسر نے ایک بلاگ پوسٹ کے زریعے بتایا کہ یہ بگ 29 مئی سے 5 جون تک فعال رہا۔ اس بگ کی وجہ سے بلاک صارف کسی بلاک کرنے والے کے دوستوں کے دوستوں کے ساتھ شیئر ہونے والی پوسٹ ہی دیکھ سکتے تھے۔

صرف دوستوں کے ساتھ شیئر ہونے والا کوئی بھی مواد بلاک صارفین نہیں دیکھ سکے۔ اس کے علاوہ پہلے سے بلاک صارفین، بلاک کرنے والوں کو فرینڈ ریکویسٹ اور میسنجر پر میسج بھی بھیج سکتے تھے۔ فیس بک کے ڈیٹا کے مطابق 85 فیصد افراد کی بلاک لسٹ میں سے صرف ایک صارف ان بلاک ہوا۔

فیس بک کے مطابق اب یہ مسئلہ حل کیا جا چکا ہے، جس کے بعد بلاک افراد دوبارہ سے بلاک ہوچکے ہیں۔ اس بگ سے متاثرہ صارفین کو ایک نوٹی فیکیشن ظاہر ہو رہا ہے، جس میں صآرفین سے اُن کی بلاک لسٹ چیک کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

فیس بک نے ابھی تک بگ کی وجہ اور ایک ہفتے تک فعال رہنے کے بارے میں وضاحت نہیں کی ۔

بشکریہ TechRadar

loading...
loading...