گھنٹوں کا کام منٹوں میں مکمل کرنے والی پلستر مشین

renderعمارتوں کی تعمیر میں دیواروں پر پلستر کرنے کا عمل ایک لازمی چیز ہے۔ لیکن اس میں خرچ ہونے والا وقت بہت ذیادہ ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ ایک مشکل مرحلہ بن جاتا ہے۔ لیکن تیوپو 8 نامی ایک مشین نے اب اس عمل کو بہت آسان اور تیز بنا دیا ہے۔

اس مشین کے ذریعہ پلستر میں استعمال ہونے والا سیمینٹ متواتر طہوں میں بہت ہموار اور یکساں طریقے سے لگا دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مشین سمینٹ اور کرش کو کوٹنے اور مکس کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ عمارتوں اور گھروں کا گرم موسم سے بچاؤ، یعنی تھرمل انسولیشن بھی کی جاسکتی ہے۔

یہ مشین ایک گھنٹے کے دوران اکسٹھ میٹر فی اسکوائر کے رقبے پر پلستر کرتی ہے۔ اس مشین کا طریقہِ کار گیئر ریک ٹیکنالوجی اور اوپر کی سمت میں کھڑا ہونے والا سی این سی خودکار سسٹم استعمال کرتا ہے۔

loading...
loading...