گوگل نے آئی فون سے سستا اور بہتر اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

Untitled-1

گوگل نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں اس نے  اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز متعارف کرائے۔

کمپنی نے اپنے دونوں اسمارٹ فونز پکسل 2 اور پکسل 2 ایکس پیش کئے ہیں۔

گوگل کے پکسل ٹو اسمارٹ فون کا ڈسپلے 5 انچ جبکہ پکسل ٹو ایکس ایل 6 انچ اسکرین کے ساتھ ہے۔

تاہم ان فونز کا بڑا فیچر ان کی اسکرین کا سائز نہیں بلکہ کیمرہ ہے۔

یہ نیا فون اسنیپ ڈریگن 835 پراسیسر کے ساتھ ہے جس میں فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ جبکہ اینڈرائیڈ اوریو اپنی اصل شکل میں دستیاب ہوگا۔

اس فون کی میں 3520 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ گوگل پکسل ٹو تین رنگوں اور پکسل ٹو ایکس ایل دو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

گوگل نے اس فون سے ہیڈ فون جیک کو نکال دیا ہے جبکہ اس میں آل آن ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس میں بارہ میگا پکسل کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ ہے، اس میں گوگل کی کمپیوٹیشنل فوٹوگرافی اسمارٹ ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔

ان فونز کے کیمروں میں آگمینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی پر مشتمل ایموجیز کے ساتھ ساتھ ڈی ایس ایل آر کیمرے جیسی تصاویر کی صلاحیت بھی رکھی گئی ہے۔

اس فون میں موشن فوٹوز کے نام سے بھی ایک فیچر دیا گیا ہے جو کہ تین سیکنڈ کی ویڈیو کو اینیمیٹڈ تصاویر میں بدل دیتا ہے۔

دونوں میں گوگل کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز کیلئے لامحدود اسٹوریج گوگل فوٹوز کی شکل میں فراہم کی گئی ہے۔

گوگل پکسل ٹو کی قیمت 649 ڈالرز (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ گوگل پکسل ٹو ایکس ایل (لگ بھگ 90 ہزار روپے) میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ The Wired

loading...
loading...