فیس بک نے نیا انقلابی فیچر متعارف کروانے کی تیاری کر لی

Untitled-1

فیس بک نے بار بار آنے والے نوٹیفیکیشنز سے چھٹکارا دلانے والا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کر رہا ہے۔

بھارتی جریدے انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ‘اسنوز’ Snooze نامی یہ فیچر فیس بُک فیڈ پر آنے والے نوٹی فکیشنز کو عارضی طور پر معطل کر سکتا ہے۔ جس کا دورانیہ 24 گھنٹے سے لے کر 30 دنوں تک مقرر کیا جا سکتا ہے۔

 یہ فیچر آپ کی وال پر دکھائی دینے والی کسی بھی پوسٹ کے نچلے حصے میں دائیں جانب موجود تین نقطوں پر رائٹ کلک کرنے سے نمودار ہوگا۔ بشرطیکہ وہ پوسٹ آپ کی اپنی نہ ہو بلکہ کسی اور کی ہو۔

رپورٹ کے مطابق ڈراپ ڈاؤن فلوٹنگ مینیو میں دیگر آپشنز کے درمیان Unfollow/ Unfriend or Snooze کا آپشن بھی دکھائی دے گا جس میں سے Snooze کو سلیکٹ کرنے سے ایک مخصوص وقت کیلئے اس مخصوص فرد، پیج یا گروپ کی جانب سے کی جانے والی پوسٹیں آپ کی فیس بُک فیڈ سے غائب ہوجائیں گی۔

ٹیک کرنچ کے مطابق فیس بک کے ترجمان نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ فیچر جلد ہی فیس بُک کے ڈیسک ٹاپ ورژن اور موبائل ایپ کیلئے دستیاب ہوگا۔

بشکریہ نیوانڈین ایکسپریس

loading...
loading...