دشمن کو مارنے کے بجائے صرف روکنے والی انوکھی بندوق

-Popular Mechanics

-Popular Mechanics

بیٹل میموریل انسٹیٹیوٹ ، اوہائیو نے پوگو جیٹ(Pogojet) نامی ایک جدید غیر جان لیوا بندوق بنائی ہے۔

اس گن کا باقاعدہ نام Caseless Telescoping Less-Lethal System ہے۔ یہ ایک غیر جان لیوا ہتھیار ہے۔

اس ریسرچ کے سینئر سائنسدان جیفری ویڈلر نے بتایا کہ اس بندوق کی گولی لگنے سے ٹارگٹ کو درد تو بہت زیادہ ہوتا ہے مگر کائنیٹک انرجی موجودہ غیر جان لیوا ہتھیاروں کے مقابلے میں بہت کم پیدا ہوتی ہے۔

پاپیولر میکینکس نامی ویب سائٹ کے مطابق اس کا اثر صرف شہد کی مکھی کے کاٹنے جیسا ہے، جو کاٹتی تو ایک ہی جگہ ہے مگر اس کا اثر بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اس گن کا راؤنڈ پوگو اسٹک کی طرح کام کرتا ہے۔ اس گن سے نکلنے والی گیس کی وجہ سے گولی ایک ہی رفتار سے آگے بڑھتی ہے۔

یہ گن 100 میٹر کے فاصلے تک موجود کسی بھی ٹارگٹ کو وہیں پر روک سکتی ہے۔

اس گن کی خاص بات یہ ہے کہ نشانہ چوکنے کی صورت میں تیزی سے مزید راؤنڈ بھی فائر کیےجا سکتے ہیں۔

موجودہ ربڑ کی گولیوں کےمقابلے میں اس کی رفتار اور کارکردگی بہت زیادہ ہے۔

بشکریہ پاپیولر میکینکس

loading...
loading...