یہ 7 چیزیں آپ کو آن لائن ہر گز نہیں کرنی چاہئیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہم سب روزانہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں  اور جو دل میں آتا ہے کرتے ہیں۔ لیکن سات چیزیں ایسی ہیں جو آپ کو انٹرنیٹ پر کبھی نہیں کرنی چاہئے۔

سادہ مزاجی سے گریز کریں 

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ضروری نہیں کہ انٹرنیٹ پر موجود ہر بات صحیح ہو۔ اگر آپ انٹرنیٹ پر کچھ پڑھ یا دیکھ رہے ہیں تو اس ے سچ ماننے سے پہلے اس کی تحقیق کر لیں۔

جعلی نام کے استعمال سے گریز کریں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

انٹرنیٹ پر کبھی جعلی نام کا استعمال نہ کریں کیوں کہ یہ آپ کیلئے ایک بڑی مشکل پیدا کر سکتا ہے ۔اکثر ویب سائٹس جس میں گوگل ، امازون ، فیس بک  شامل ہیں اکاؤنٹس بناتے وقت آپ سے مختلف نوعیت کے سوالات کے جواب طلب کرتی ہیں،  تاکہ کوئی  بھی دوسرا شخص آپ کا اکاؤنٹ ہیک کرے تو آپ بآسانی اپنی فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کے مطابق اپنا اکاؤنٹ بحال کر سکیں۔

مختلف ویب سائٹس پر ایک پاسورڈ کا استعمال نہ کریں 

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایک پاسورڈ کا استعمال آپ کی مختلف آئی ڈیز کو ایک وقت میں بآسانی ہیک کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ،لہٰذا اس بات کا خیال رکھیں کہ ہر سائٹ پر الگ پاسورڈ کا استعمال کریں   اور کو شش کریں کہ یہ پاسورڈ کچھ ایسے ہوں جو بآسانی کسی اور کی سمجھ سے مکمل بالا تر ہوں۔ 

بیک  وقت متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے گریز کریں  

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایک وقت میں سوشل میڈیا کے متعدد اکاؤنٹس کا استعمال آپ کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ آپ ایک وقت میں ایک اکاؤنٹ پر کسی کے ساتھ محو گفتگو ہوتے ہیں ، اس دوران دوسرے  اکاؤنٹ سے کوئی بھی پیغام موصول ہو سکتا ہے جس کے بعد آپ انجانے میں  کسی کا جواب کسی اور کو دے سکتے ہیں،  لہٰذا  کو شش کریں کہ ایک وقت میں ایک اکاونٹ کا استعمال کریں ۔ 

بچوں کی معلومات فراہم نہ کریں 

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اپنے اہل خانہ کے متعلق زیادہ معلومات انٹرنیٹ پر فراہم کرنا آپ کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔  کوئی بھی جرائم پیشہ شخص ان معلومات کی بدولت آپ کے اہل خانہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا دھوکا  کر سکتا ہے جو آپ  کیمشکلات میں اضافہ کر دے گا ۔ 

عوامی مقامات پر نصب  وائی فائی  کا استعمال نہ کریں 

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ کافی شاپ ، پیزا ہٹ میں لگے وائی فائی کا استعمال کرتے ہیں۔  مختلف نوعیت کے اسٹیٹس اپلوڈ کرتے ہیں۔  لیکن لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ عوامی مقامات پر نصب کیے گئے یہ وائی فائی ہیکرز کے بھی ہو سکتے ہیں ۔ ہیکرز کے لگائے گئے وائی فائی بآسانی  کنیکٹ ہونے والے لوگوں کا مکمل ڈیٹا اپنے اندر  محفوظ کر لیتے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر بحث سے گریز کریں 

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اکثر سوشل میڈیا پر مختلف نوعیت کے پیغامات ارسال کئے جاتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔  لہٰذا سوشل میڈیا پر ملنے والی خبر سے متعلق لوگوں سے زیادہ بحث و مباحثہ نہ کریں بلکہ با وسوق ذرائع سے  مکمل معلومات حاصل کرنے کی کو شش کریں ۔

بشکریہ  Foxnews

loading...
loading...