یاہو میسنجر جولائی میں بند ہونے جارہا ہے

Yahoo

یاہو اپنے انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن یاہو میسنجر جو بند کرنے جارہا ہے۔

دی نیکسٹ ویب کے مطابق  وہ لوگ جو اب بھی یہ سروس استعمال کررہے ہیں انہیں نئی گروپ میسجنگ ایپ اسکوئرل میں بھیج دیا جائے گا۔ صارفین کے پاس اپنی چیٹ ہسٹری ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے چھ مہینے ہوں گے۔

یاہو گزشتہ ماہ سے اسکوئرل  کا بِیٹا ورژن آزما رہا ہے۔ یہ یاہو میسنجر کے 17جولائی کو بند ہونے کے بعد کھولا جائے گا۔

اس کے متعلق یاہو کا کہنا ہے کہ 17جولائی 2018 کے بعد آپ یاہو میسنجر میں سائن ان نہیں کرسکیں گے۔ ہم اپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ اپنی چیٹ ہسٹری یا کچھ بھی جو آپ محفوظ کرنا چاہتے ہوں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ایپ کو ڈیلیٹ کردیں۔

واضح رہے یاہو میسنجر 9مارچ 1998کو لانچ کیا گیا تھا۔ اس ایپ کو شروع میں یاہو پیجر کہا گیا۔ 21جون 1999کو اس ایپلیکیشن کا نام بدل کر یاہو میسنجر کردیا گیا۔

اسمارٹ فون اور موبائل ایپ سے پہلے یاہو میسنجر سب سے مشہور سب سے مقبول میسنجنگ ایپ تھی۔

Hindustan Times بشکریہ

loading...
loading...