ہیک ٹیمپل، جہاں ٹیکنالوجی کو مذہب مانا جاتا ہے

-Marco Ferrero‎

-Marco Ferrero‎

سان فرانسیسکو میں ایک  ایسا منفرد چرچ قائم ہے جہاں ٹیکنالوجی کو مذہب تصور کیا جاتا ہے ۔

اڈوب اور مائیکروسافٹ کے سابق ایگزیکیوٹیو پال نے سان فرانسیکو میں قائم 104 سالہ قدیم چرچ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ایوینٹ سینٹر میں تبدیل کرنے کا آغاز کر دیا اور اب یہ قدیم چرچ ہیک ٹیمپل کے نام سے جانا  جاتا ہے ۔

-Marco Ferrero‎

-Marco Ferrero‎

پال چرکشن نے ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں ان کاکہنا تھا کہ   جب میں مذہب کا آغاز کروں گا تو  سب سے پہلے  ہیکٹیسم کے چرچ سے کروں گا ۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ قدیم ثقافتی بلڈنگ لوگوں کے ہجوم کو جمع کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

-Business Insider

-Business Insider

ان  کا مزید کہنا تھا کہ سن فرانسیسکو ہمارے ملک میں ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگوں کو  سوچنے کی مکمل آزادی حا صل ہے اور یہ دنیا بھر کے لوگوں کیلئے ایک ایسی جگہ ہے جہاں آکروہ  اپنے مستقبل کے متعلق اپنی سوچ بیان کر سکتے ہیں۔   

سن فرانسیسکو میں قائم قدیم چرچ ہیک ٹیمپل  اب ایک ایوینٹ سینٹر ہے   ، یہ چرچ 1991 میں  رکنیت سازی  سے انحراف کے بعد  بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہاں  چائینیز بچوں کیلئے انگلش میڈیم اسکول قائم کر دیا گیا تھا.

-Business Insider

-Business Insider

اس چرچ   کی بناوٹ انتہائی کشادہ ہے جہاں  کئی افراد بآسانی جمع ہو سکتے ہیں۔  مارچ میں اس چرچ میں ایک ڈانس پارٹی  کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔

بشکریہ بزنس انسائیڈر

loading...
loading...