ہر انسان کو 100 کھرب روپے کا مالک بنانے لائق خزانہ دریافت

8

سائنس دانوں نے خلاء میں ایک ایسا خزانہ دریافت کر لیا ہے جسے حاصل کر لیا جائے تو دنیا میں رہنے والا ہر شخص 100ارب ڈالر(تقریباً100کھرب روپے) کا مالک بن سکتا ہے۔

 ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ خزانہ مریخ اور مشتری کے درمیان موجود سیارچوں کے ایک سلسلے پر واقع ہے۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان سیارچوں پر سونے، آئرن اور نکل کی بھاری مقدار موجود ہے، جس کی قیمت 700کوئنٹلئین ڈالر سے زائد ہو گی۔ اگر آپ  7کے ساتھ 20صفر لگائیں تو یہ رقم بنے گی۔ 

ایک خلائی سائنس دان نے ڈیلی ا سٹار کو بتایا کہ ‘سیارچوں پر موجود خزانوں کی کان کنی کا کام شروع  کرنےکی تیاری ہو رہی ہے ،جو اگلی دہائی میں عروج کو پہنچ جائے گی’۔

ڈیپ سپیس انڈسٹریز  نامی کمپنی سیارچوں سے خزانہ حاصل کرنے کے منصوبے پرکام کر رہی ہے۔ اس نجی کمپنی کا ہیڈآفس ناسا کے کیلیفورنیا میں واقع بزنس پارک میں ہے۔

تاہم یہ کمپنی ان حالیہ دریافت ہونے والے سیارچوں پر موجود خزانے کو نکالنے کے قابل کب ہو گی، اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن اگر ہم ان خزانوں کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو دنیا کی معیشت کہاں کی کہاں پہنچ جائے گی۔