گیم دماغی چوٹ کیلئے فائدہ مند ہے Tetris

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کارولنسکا  انسٹیٹیوٹ  اور آکسفورڈ یونیورسٹی  کے محققین   کا کہنا ہے کہ ٹیٹرس گیم کھیلنا دماغی چوٹ کیلئے فائدہ مند ہے۔

مختلف حادثات کے سبب سر پر گہری چوٹ  سے  مزید خرابی کے خدشات موجود رہتے ہیں،  لہذا ایسے افراد کیلئے ہسپتال میں داخل ہونے کے 6 گھنٹے کے اندر پزل کا گیم کھیلنا  فائدہ مند رہتا ہے ۔

کارولنسکا انسٹیٹیوٹ  میں  نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر ایملی ہولمس  کا کہناتھا کہ اکثر لوگ حادثات  اور زخموں کے سبب بخار میں مبتلا ہو جاتے ہیں  اور اس سبب ان کے دماغ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں  ، لیکن اگر اس دوران ٹیٹرس  گیم کھیل لیا جائے  تو ان  کا دماغی توازن اور  رویہ کسی حد تک بہتر رہ سکتا ہے ۔ 

جبکہ اس متعلق پروفیسر ہولمز کا کہنا تھا کہ   سادہ کمپیوٹر گیمز کی بدو لت ذہنی اور نفسیاتی  بہتری کیلئے کام کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ابھی اس متعلق مزید کی تحقیق کی ضرورت ہے۔

بشکریہ ٹیلی گراف