گیلیکسی ایس 8 کے تمام فیچرز والا سستا ترین چینی فون

-Xiami

-Xiami

چینی کمپنی ژیاؤمی نے گیلیکسی ایس 8 کے تمام فیچرز کا حامل فون متعارف کروا دیا ہے جو ایس 8 کی موجودہ قیمت سے 50 فیصد کم میں دستیاب ہوگا۔

بروز بدھ بیجنگ میںمنعقدہ ایک تقریب کے دوران ژیاؤمی نے اپنا نیا فلیگ شپ فون ایم آئی سکس متعارف کروایا۔

اس فون میں 5015 انچ ڈسپلے اسکرین،گلیکسی ایس8 جیسا اسنیپ ڈریگن 835 پراسیسر، سکس جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج، 12 میگا پکسل کے حامل  دو بیک کیمرے، ڈوئل اسٹیریو اسپیکرز، 3350 ایم اے ایچ بیٹری اور واٹر ریزیزٹنس جیسے فیچرز موجود ہیں۔

کمپنی ک دعویٰ ہے کہ کیمرے  میںآئی فون 7 پلس کی طرز کا ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ وائیڈ اینگل لینس دیا گیا ہے ۔

اس فون میں 2×2ڈوئل وائی فائی کا فیچر دیا گیا ہے، جو وائرلیس نیٹ ورکس پر کنکٹیویٹی اور رفتار کو بہتر بناتاہے جبکہ اس میں رات کو آنکھوں کی حفاظت کیلئےالٹرا ڈارک موڈ بھی دیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 363 ڈالرز (لگ بھگ 38 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 128 اسٹوریج والا فون 421 ڈالرز (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے اور اس کے مقابلے میں گلیکسی ایس ایٹ 87 ہزار روپے کا ہوگا یعنی یہ پچاس فیصد سستا ہے۔

ژیاؤمی نے اس کا سرامکس ایڈیشن بھی متعارف کرایا ہے جس کی قیمت 436 ڈالرز (ساڑھے 45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اس فون کو کب تک پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ بزنس انسائیڈر