گوگل نے ‘کیپچا’ کو خیرباد کہہ کر نیا نظام متعارف کر وا دیا

-PinnacleCart Help Desk

-PinnacleCart Help Desk

کمپیوٹر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے  ‘کیپچا’ نامی نظام متعارف کروایا گیا تھا جو مختلف  پزلز کے ذریعےآپ کے انسان ہونے کی تصدیق کرتا  ہے۔

یہ کیپچا بوٹس کو خودکار طریقے سے ویب سائٹس تک  رسائی حاصل کرنے سے روکتا ہے۔

گوگل  کیپچا  کے بجائے ایک نیا سیکیورٹی نظام متعارف کروا رہا ہے جو ویب سائٹ سے آپ کے رابطے کے انداز کو پہچان کر فیصلہ کرے گا کہ آپ انسان ہیں یا بوٹ۔ اس طرح آپ کو بار بار پہیلی سلجھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

کیپچا میں ایسی پہیلیاں ہوتی ہیں جو انسانوں کے لیے تو بہت سادہ ہوتی ہیں تاہم کمپیوٹر کے لیے قدرے مشکل ہوتی ہیں:

جانوروں کی  تصاویر ر شناخت کرنا

کسی بھی سڑک پر لگے نشان میں موجود نمبروں کو دوسرے باکس میں ٹائپ کرنا

یا کسی آواز میں دوران مویسقی بولے گئے نمبروں کو ٹائپ کرنا

گوگل کے تازہ ترین نظام میں یہ چیک باکس بھی ختم کر دیا گیا ہے بلکہ اب یہ خود ہی جائزہ لیتا ہے کہ انسان کس طرح سے ویب سائٹ استعمال کرتے ہیں۔

تاہم بعض معاملات میں مشکوک سرگرمیوں کے باعث یہ پہیلی پھر سے سامنے آ سکتی ہے۔

بشکریہ بی بی سی