گوگل نے جی میل فار اینڈرائڈ کے لئے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی

gg

گوگل نے جی میل فار اینڈرائڈ کے لئے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی، جس میں ایپ کے کچھ فیچرز کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد اب آپ کسی بھی ای میل کو دائیں یا بائیں سوائپ کرکے مختلف فنکشنز کا استعمال کرسکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گوگل کی جانب سے کی جانے والی اپ ڈیٹ کے بعد جو اہم تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے اس میں سوائپ ایکشن میں نئے گیسچرز شامل ہیں۔

یعنی اگر آپ موبائل کی سیٹنگ اور پھر سوائپ میں جائیں تو وہاں آپ کو دائیں اور بائیں جانب سوائپ کرنے کا فیچر نظر آئے گا جس کے ذریعے آپ کسی بھی ای میل کو دائیں یا بائیں سوائپ کرکے مختلف فنکشنز کا استعمال کرسکتے ہیں۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد اب آپ مختلف ایکشنز کو سیٹ کرکے دائیں یا بائیں سوائپ کرکے ای میل کو Mark as, Delete, Archive, Snooze, Move to, Read/Unread  اور  None کے ایکشن منتخب کرسکتے ہیں۔

واضح رہے یہ فیچر اکثر ڈیوائسز کے لئے جاری کردیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ ڈیوائسز کے لئے کچھ دنوں تک جاری کردیا جائے گا۔

loading...
loading...