کیا آپ جانتے ہیں انسان کی ناک کے نیچے گڑھا کیوں ہے؟

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ناک کے نیچے موجود گڑھے کو’فلٹرم’ کہتے ہیں۔ عام طور پر یہ ایک دم بیکار چیز ہے۔ لیکن اس سے پتا چلتا ہے کہ حمل کے دوران انسان کا چہرہ تخلیق کے کن مراحل سے گزرتا ہے۔ مکمل چہرہ بننے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے۔ ہمارا چہرہ دوران حمل 2 سے 3 مہینے تک بدلتا رہتا ہے۔

سب سے پہلے نتھنے اور منہ واضح ہوتے ہیں۔ اس کے بعد یہ آُپ کے ہونٹ اور ناک کو بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ جب ناک اور ہونٹ اپنی جگہ پر آجاتے ہیں تو فلٹرم نظر آنے لگتا ہے۔

صرف انسانوں کے ہی فلٹرم نہیں ہوتے بلکہ بہت سے جانوروں میں یہ گڑھا پایا جاتا ہے۔ کتے اور بلیوں کے فلٹرمز ان کے سونگھنے کی طاقت کو بڑھاتے ہیں۔

بشکریہ ٹیک انسائیڈر