ٹوئٹر کا لائیو نیوز چینل شروع کرنے کا فیصلہ

-WSJ

-WSJ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پہلا براہ رسات نیوز چینل شروع کرنے کیلئے نیوز چینل بلوم برگ سے معاہدہ کرے گی۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر اور بلوم برگ کے مابین ہونے والے اس ممکنہ اقدام کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ یہ چینل چوبیس گھنٹے لائیو اسٹریم دے گا۔ امید کی جاریہ ہے کہ مذکورہ چینل رواں سال موسم خزاں میں ہی اپنی نشریات شروع کر دے گا، لیکن تاحال اس چینل کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔

جبکہ گزشتہ برس اکتوبر میں ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک ڈورسے کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کا مقصد لوگوں کا نیوز نیٹ ورک بننا ہے۔ اس معاہدے کے بعد بلوم برگ ٹوئٹر ٹیلی ویژن کے لیے خاص طور پر خبریں تیار کرے گا اور ٹوئٹر کو فراہم کرے گا۔

بلوم برگ دنیا بھر میں موجود اپنے مختلف بیوروز سے ٹوئٹر کیلئے بھی لائیو نیوز کوریج فراہم کرے گا، اس کے علاوہ اس چینل پر ٹوئٹر کے صارفین کی جانب سے بنائی گئی مصدقہ رپورٹس بھی نشر کی جاسکیں گی۔

ٹوئٹر حکام کا ماننا ہے کہ جن لوگوں کے پاس ٹیلی وژن کی سہولت میسر نہیں یا پھر کسی وجہ سے یہ لوگ صرف موبائل تک محدود ہیں تو ان لوگوں کی موبائل کے ذریعے ٹیلی وژن تک رسائی ممکن ہوجائے گی۔

بشکریہ WSJ

loading...
loading...