ٹوئٹر نے لائٹ ورژن متعارف کروا دیا

-Daily mail

-Daily mail

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے سست رفتار انٹرنیٹ کا حل ‘لائٹ ورژن ‘ کی شکل میں تلاش کر لیا ،  جو سست انٹرنیٹ پر بھی تیزی سے کام کرے گا۔

ڈیلی میل کے مطابق کے مطابق  دنیا میں 3 ارب 80 کروڑ سمارٹ ڈوائسز پر انٹرنیٹ چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اکثر صارفین سست رفتار انٹر نیٹ کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں لیکن ٹوئٹر لائٹ سادہ موبائل فونز یا دیگر ڈیوائسز پر سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن کے باوجود تیز رفتاری سے کام کرے گا۔

ٹوئٹر کو سست رفتار انٹرنیٹ، آؤٹ ڈیٹڈ فونز سمیت لاکھوں افراد کے بیک وقت آنلائن رہنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا۔ لیکن لائٹ ورژنان تمام مسائل کو حل کر دے گا۔

بشکریہ ڈیلی میل

loading...
loading...