واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ نے صارفین کے دل جیت لئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واٹس ایپ  نے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے دو نئی اپ ڈیٹس جاری کردی ہیں۔ جو صارفین کو یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کے مطابق  نئی اپ ڈیٹ کے مطابق اب صارفین چیٹنگ کے دوران ہی یوٹیوب وڈیوز کو دیکھ سکیں گے ، جبکہ  ایک چیٹ سے دوسری چیٹ میں شفٹ ہونے کے دوران بھی وڈیو بند ہونے کے بجائے  پکچر ان پکچر موڈ کے ذریعے چلتی رہے گی۔

اس کے علاوہ وائس میسج بھیجنے کے دوران ریکارڈنگ بٹن کو مسلسل ہولڈ کرنے کی بجائے اسے لاک کر کے چھوڑ سکیں گے۔

نئی اپ ڈیٹس کو ایپ اسٹور میں ڈاؤن لوڈکیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور نئی اپ ڈیٹ پر کام کیا جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین وائس کال اور وڈیو کال کے مابین کال ختم کیے بغیر ہی سوئچ کر سکیں گے۔

 

loading...
loading...