واٹس ایپ کن موبائل فونز پر کام کرنا چھوڑ دیگا؟

 File Photo

File Photo

پیغامات کی رسائی کیلئے معروف پلیٹ فارم واٹس ایپ ونڈوز اور بلیک بیری فونز پر  اکتیس دسمبرسے کام کرنا چھوڑ دیگا۔

واٹس ایپ بلیک بیری او ایس، بلیک بیری ٹین، ونڈوز فون ایٹ یا اس سے پرانے ورژن پر کام کرنا چھوڑ دیگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے کمپنی کے بلاگ پر لکھا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم بعض واٹس ایپ کے فیچرز کو مستقبل میں مزید بہتر بنانے یا بڑھانے کیلئے معاونت نہیں کرتے۔

بلاگ میں مزید کہا گیا ہے کہ  اگر ان متاثرہ فونز سے لوگ کوئی بھی استعمال کررہے ہیں تو  آپکو او ایس یا پھر اینڈرائیڈ کے حالیہ ورژن چار اعشاریہ صفر پلس ، آئی فون سیون پلس، اور ونڈوز فون کا آٹھ اعشاریہ ایک پلس کی جانب اپ گریڈیشن کی سفارش کی جاتی ہے تاکہ واٹس ایپ کا استعمال آپ جاری رکھ سکیں۔

بلاگ پر مزید کہا گیا ہے کہ جب آپکے پاس یہ متعلقہ فون آجائے تو واٹس ایپ پر تصدیق کے بعد آپ اپنا نمبر ان فونز پر استعمال کرسکتے ہیں۔

بلاگ پر مزید کہا گیا ہے کہ تاحال پلیٹ فارم پر موبائل اپ گریڈیشن کی صورت میں چیٹ پر بات چیت کی تاریخ منتقلی کا آپشن موجود نہیں ہے تاہم ای میل کے ذریعے چیٹ ہسٹری منتقل کی جاسکتی ہے۔