واٹس ایپ کا اپنے مخصوص صارفین کیلئے زبردست فیچر

whatsappa

واٹس ایپ اپنے مخصوص صارفین کیلئے زبردست نئی اپ ڈیٹ آزمانے جارہا ہے۔

میسجنگ ایپ بالآخر گروپ ویڈیو چیٹس کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس میں ایک وقت میں ایک سے زائد افراد سے ویڈیو چیٹ کی جاسکے گی۔

تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ فوری طور پر جاری نہیں کی جائے گی۔ حتی ٰ کہ آپ کا شمار ان لوگوں میں نہ ہوجو اس فیچر کو پرکھنے کیلئے چُنے گئےہیں۔

انتہائی قابلِ اعتبار ‘ڈبلیو اے بیٹا انفو’ ویب سائٹ، جو واٹس ایپ سافٹ ویئر کے بیٹا ورژن کو جانچتی ہے، نے ٹوئٹ کیا کہ  گروپ ویڈیو چیٹس کچھ صارفین کیلئے دستیاب ہے۔آپ  کو اس کیلئے بہت خوش قسمت ہونا پڑے گا۔

اگر اپ چاہتے ہیں کہ آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہوں جو اس فیچر کو سب سے پہلے استعمال کریں تو  آپ یہاں کلک کر کے واٹس ایپ بیٹا ٹیسٹر پر سائن اپ کریں۔

آئی فون پر بیٹا سافٹ ویئر استعمال کرنا زرا مشکل ہوگا کیوں کہ آپ کو  اپنی ڈیوائس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

نیا فیچر آئی او ایس 2.18.52 اور اینڈرائیڈ بیٹا+2.18.145پر کارگر ہوگا۔

Metro.co.uk بشکریہ

loading...
loading...