واٹس ایپ چند مخصوص موبائلز پر اپنی سروسز بند کررہا ہے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واٹس ایپ نے 30 جون سے چند موبائلز پر اپنی سروسز بند کرنے کا عندیہ سے دیا۔

ان موبوئلز میں بلیک بیری او ایس اور 10، نوکیا ایس 40 اور نوکیا ایس 60 شامل ہیں۔

واٹس ایپ نے یہ اقدام دسمبر 2016 میں ہی کرنا تھا لیکن بلیک بیری کے اعتراض کے بعد اسے جون 2017 تک موخر کردیا گیا تھا۔

 گزشتہ سال دسمبر میں واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ 2.2 فرویو، آئی او ایس 6 اور ونڈوز فون 7 پر اپنی سروسز بند کر دی تھیں۔

واٹس ایپ نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فیچر کو مزید بہتر کررہے ہیں اور یہ فونز ان فیچرز کیلئے کمپیٹیبل نہیں ہیں۔

واٹس ایپ نے صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ یہ فونز استعمال کررہے ہیں اور واٹس ایپ کے مزید جدید فیچر سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اپنے موبائل فونز کو نئے او ایس ورژن یا نئے اینڈروئیڈ  او ایس 2.3.3+، آئی او ایس 7+ یا ونڈوز فون 8+ پر اپ ڈیٹ  کریں۔

واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ اس دوران صارفین اپنی چیٹ ہسٹری منتقل نہیں کرسکتے۔ لیکن اگر کسی صارف کی جانب سے درخواست کی گئی تو کمپنی اس کی چیٹ ہسٹری اس کے ای میل اکاونٹ پر منتقل کرنے کا آپریشن فراہم کرے گی۔

بشکریہ NDTV

loading...
loading...