واٹس ایپ نئی بزنس ایپلی کیشن متعارف کروائے گا

whatsapp-1

واٹس ایپ کی ملکیت فیس بک کو منتقل ہونے کے بعد اس میں کئی نئے فیچرز متعارف کراوئے گئے اور بہت سی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

حال ہی میں واٹس نے آڈیو اور ویڈیو کال کے فیچر میں تبدیلی کی تھی، جس میں آپ بنا کال ڈسکنیکٹ کئے آڈیو سے ویڈیو کال پر منتقل ہو سکتے ہیں۔

یہ واٹس کی ایک بڑی کامیابی تھی کیونکہ اس سے قبل آپ کو آڈیو سے ویڈیو کال پر منتقل ہونے کیلئے کال ڈسکنیکٹ کرنی پڑتی تھی۔

اب واٹس نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے چھوٹے اور درمیانے بزنس کیلئے ایک ایپلی کیشن بنانا شروع کردی ہے، وابیٹا انفو کے مطابق  یہ ایپلی کیشن کاروبار اور کسٹمر کے درمیان مؤثر رابطے کا زریعہ ہوگی۔

مذکورہ ایپلی کیشن کا نام تاحال نام سامنے نہیں آسکا ہے، تاہم ذرائع کے مطابق یہ ایپلی کیشن آئی او ایس اور ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کیلئے متعارف کروائی جائے گی۔

اس ایپلی ییشن میں اکاؤنٹ بنانے سے قبل واٹس ایپ بزنس کی تصدیق کرے گی، جبکہ اس اکاؤنٹ میں آپ صرف بزنس کی پروفائل پکچر تبدیل کرسکتے ہیں، لیکن نام نہیں بدل سکتے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

loading...
loading...