واٹس ایپ صارفین کے لیے 5 نئے فیچرز کی خوشخبری

su

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی ضرورت اور دلچسپی کو مدد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ سال بہت سے فیچرز کو متعارف کروایا،جن میں ‘سنیپ چیٹ اسٹوری’ اور’ ڈلیٹ فار ایوری ون’ شامل تھے۔

 واٹس ایپ اس سال بھی اپنے صارفین کے لئے پانچ نئے فیچرز متعارف کروانے والا ہے۔ان میں سے کچھ فیچرز کوبیٹا ورژن پر متعارف کروادیا گیا ہے،لیکن  آفیشلی ریلیز نہیں کیا گیا۔

٭  وائس کال کی ویڈیو کال میں تبدیلی

Image result for voice call to video call

اس فیچر میں آپ وائس کال کو  ویڈیوکال  میں تبدیل کر سکیں  گے۔ اس فیچر کو بیٹا ورژن میں متعارف کروادیا گیا ہے۔ فیچر کے متعارف ہونے کے بعد  واٹس ایپ ایپلیکیشن میں ایک آئیکون  کا اضافہ ہو جائے گا جسےپریس کرتے ہی بات کرنے والے کو ایک  درخواست موصول ہوگی،اگر وہ اسے قبول کرے گا تب ہی وائس کال ویڈیو کال میں تبدیل  ہوگی ورنہ ویسے ہی جاری رہے گی۔

٭ گروپ کالز

Related image

اس فیچر میں آپ  ایک سے زیادہ لوگوں بیک وقت کو وائس کال یا ویڈیو کال کر پائیں گے۔فی الحال یہ آپشن صر ف ایک فرد سے بات کرنے کے لئے موجود ہے۔

٭ واٹس ایپ پر انسٹاگرم اسٹوریز

Image result for instagram like stories on whatsapp

حال ہی میں فیس بک نے یہ  فیچر متعارف کروایا تھا کہ آپ اپنی انسٹا گرام اسٹوری کو فیس بک پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔اب یہی فیچر کچھ وقت بعد واٹس ایپ پر بھی موجود ہوگا ،اورآپ اپنی  انسٹا گرام اسٹوری کو واٹس ایپ پر بھی شیئر کر سکیں گے۔

٭ فیس بک لائک اسٹیکرز

Image result for fb like stickers whatsapp

گزشتہ سال واٹس ایپ  نےفیس بک کی طرح واٹس ایپ پرGIF   فیچر کو تعارف کروایا تھا۔اب واٹس ایپ  فیس بک لائک اسٹیکرز کو بھی متعارف کرنے والا ہے۔ممکنہ طور پر اسٹیکر آیئکون  GIF آئیکون  کے برابر میں موجود ہوگا۔

٭ گروپ ایڈمن کے مزید اختیارات

Related image

اس فیچر میں دو چیزیں شامل ہونگی پہلی یہ کہ گروپ ایڈمن  72 گھنٹوں کے لیے  سیٹنگز تبدیل کر سکے گا۔دوسرا یہ کہ گروپ ایڈ من  اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ کون سا ممبر گروپ آئیکون اور اور ڈسکرپشن تبدیل کرسکتا ہےاور کون نہیں۔

Thanks to Hindustantimes

loading...
loading...