واٹس ایپ صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار

whatsapp_image

واٹس ایپ اپنے کچھ صارفین سے اپنی سروس کے عوض پیسے وصول  کرے گا۔

واٹس ایپ نے پیسےوصول کرنے کا یہ فیصلہ صرف کاروباری افراد سے کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنیاں اب واٹس ایپ کے ذریعے  بورڈنگ پاسز یا آرڈر کنفرمیشن بھیجنے پر 0.5سینٹس سے 0.9سینٹس فی میسج تک گارنٹی کے طور پر اداکریں گی۔

واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ سسٹم عام صارفین کو مددکیلئے  معلومات  کی درخواست کرنےاور کسی کاروبار سے مدد دریافت کرنے کی اجازت دے گا۔

یہ سسٹم مختلف کاروباری افراد کو  گاہکوں سے بات چیت شروع بھی کرنے دےگا۔

واٹس ایپ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ایسا کرنے سے لوگوں کے دھوکا دہی نہیں گی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ آپ کو موصول ہونے والے میسجز پر مکمل اختیار ہوگا۔

کاروباری افراد کو اپنے میسجز کو بھیجنے کے معاوضہ اداکرنا ہوگا اور اس سے کسی عام صارف کی چیٹ نہیں بھرےگی۔

مزید یہ کہ  صارف کسی بھی بزنس کے میسج کو بلاک کرسکےگا۔

Metro.co.uk بشکریہ

loading...
loading...