نوکیا 8 پاکستان میں فروخت کیلئے پیش، کن فیچرز سے لیس ہے؟

Untitled-2

اسمارٹ فونز کے بادشاہ تخلیق کرنے والی کمپنی نوکیا نے  پاکستان میں اپنا پہلا فلیگ شپ اسمارٹ فون Nokia 8 فروخت کیلئے پیش کر دیا۔ 

یہ فون رواں سال اگست میں متعارف کروایا گیا تھا جسے نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے پیش کیا۔

 نوکیا  ایٹ 5.3 انچ  (2560×1440) ڈسپلےکے ساتھ ہے جبکہ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 835 پراسیسر دیا گیا ہے ۔ اس کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا کیمرہ ، جبکہ فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج بھی موجود ہے۔

نوکیا نے  اس فون میں دیگر کے برعکس بڑے ڈسپلے بیزل کو ترجیح دی ہے حالانکہ اس وقت ایج لیس ڈسپلے کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

نوکیا ایٹ 7.3 ملی میٹر پتلا فون ہے اور یہ اس کمپنی کا پہلا اینڈرائیڈ فون ہے جس میں فرنٹ اور بیک پر زیس آپٹکس کیمرہ دیا گیا ہے۔اس فون کے بیک 13 میگا پکسل کے ڈوئل کیمرہ دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک مونوکروم کیمرہ ہے ۔ 

کمپنی کے مطابق اس میں ‘botie’ موڈ دیا گیا ہے۔اس موڈ کے تحت فرنٹ اور بیک کیمروں کو ایک ساتھ متحرک کرکے تصویر یا ویڈیو لی جاسکتی ہے جبکہ نوکیا ایٹ میں اس فیچر سے ویڈیو کو فیس بک یا یوٹیوب پر براڈ کاسٹ بھی کیا جاسکے گا۔

اس فون میں پہلی بار نوکیا کا اوزو آڈیو فیچر بھی دیا گیا ہے جس کے ذریعے ویڈیوز کو 360 ڈگری آڈیو کے ساتھ لیا جاسکے گا اور لائیو اسٹریم میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس فون میں آل ویز آن ڈسپلے بھی دیا گیا ہے جبکہ اس میں موجود ایل سی ڈی ڈسپلے بیٹری کو زیادہ جلدی ختم نہیں ہونے دیتا۔فی الحال یہ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے تاہم جلد اینڈرائیڈ اوریو سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

پاکستان میں اس کی فی الحال 60 ہزار روپے میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

بشکریہ TechRadar

loading...
loading...