‘نوکیا لا رہا ہے’نوکیا 7 اور 8

-youtube

-youtube

نوکیا نے نئے نوکیا 7 اور 8 متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا

دنیا بھر میں موبائل فونز کے حوالے سے اپنی ایک الگ اور نمایاں پہچان رکھنے والی کمپنی نوکیا نے   عرصہ دراز کے بعد اپنے صارفین کیلئے نوکیا 7 اور نوکیا 8 اسمارٹ فونز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوکیا نے اینڈرائیڈ  موبائل اسمارٹ فونز نوکیا 7 اور اور نوکیا 8 کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے ۔ 

کہا جا رہا ہے کہ نوکیا کی جانب سے تیار کیئے جانے والے اسمارٹ فونز  میں  مضبوط اور پائیدار فیچرز کے علاوہ اس کا معیار بھی دیگر فونز کے مقابلے خاطر خواہ بہتر ہوگا۔ 

واضح رہے کہ ان اسمارٹ فونز کے متعلق ابھی  مختلف نوعیت کی بے شمار قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں لیکن اب تک کمپنی نے اس کے ورژن کے متعلق کوئی حتمی   آگاہی فراہم نہیں کی ہے۔   

بشکریہ .gadgetsay

loading...
loading...