سام سنگ کے فلیگ شپ فونز کی قیمتوں میں ناقابلِ یقین کمی

Untitled-1

سام سنگ نے پاکستان میں اپنے فلیگ شپ فونز کی قیمتوں میں حیران کن حد تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔

سام سنگ کی محدود آفر کے مطابق 5 ہزار سے 10 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے، شائد یہی وجہ ہے کہ سام سنگ نے اپنے سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

سام سنگ پاکستان کے فیس بک پیج پر گلیکسی S8+ کی قیمت میں 5 ہزار روپے کمی کی گئی ہے ، جس کے بعد یہ فون 89 ہزار 999 روپے سے کم ہو کر 84 ہزار 999 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح گلیکسی S9+ 10 ہزار روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 999 روپے پر آگیا ہے، جبکہ پہلے اس کی قیمت ایک لاکھ 21 ہزار 999 روپے تھی۔

گلیکسی نوٹ 8 کی قیمت میں بھی10 ہزار کمی کی گئی ہے اور اب یہ 99 ہزار 999 روپے سے کم ہو کر 89 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی محدود مدت کیلئے کی گئی ہے تاہم اس کا دورانیہ نہیں بتایا گیا۔

loading...
loading...