موٹورولا کا نیا اور جدید ڈوئل کیمرہ فون متعارف :Moto Z3 Play

 7

اب تک سستے موبائل فون متعارف کروانے والی امریکی کمپنی موٹورولااب تک کا مہنگا فون پیش کردیا۔

موٹورولا نے زیڈ سیریز کا ڈوئل کیمرہ ‘موٹو زیڈ تھری پلے’ متعارف کرایا ہے، جو کوالکوم اسنیپ ڈریگن 636 کے پروسیسر سے لیس ہے۔

موٹو زیڈ تھری پلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 2 ریئر فیسنگ کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے ایک 12 میگا پکسل جبکہ دوسرا 5 میگا پکسل ہے۔

موٹو زیڈ 3 کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے، جب کہ اس میں 4 جی بی ریم ہے، تاہم اس کی صلاحیت 64 جی بی تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

3  ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے حامل اس موبائل کی اسکرین 1۔6 انچ ہے، جب کہ اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

کمپنی نے ‘موٹو زید 3 پلے’ کی رقم 499 امریکی ڈالر (پاکستانی تقریبا 57 ہزار روپے) رکھی ہے۔

موٹورولا کا یہ فون گزشتہ برس متعارف کرائے گئے موٹو زیڈ 2 کا تسلسل اور اس کا اپڈیٹ ورژن ہی ہے۔

کمپنی نے زیڈ سیریز کے موڈیولر فون 2016 سے متعارف کرانا شروع کیے، یہ اس کمپنی کا تیسرا موڈیولر فون ہے۔

loading...
loading...