لہسن سانس میں  بدبو کیوں پیدا کرتا ہے؟

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لہسن بھلے ہی کھانے میں لذت اور خوشبو پیدا کرتا ہو، لیکن جیسے ہی آپ اسے نگلتے ہیں یہ خوشبو کے بجائے بدبو پیدا کرنے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔

لیکن ایسا کیوں ہے؟

لہسن آپ کے جسم میں 6 مختلف سلفر والے مرکب چھوڑتا ہے جن میں زیادہ تر فوراً تحلیل ہوجاتے ہیں۔ لیکن ایلائل میتھائل سلفائڈ نامی ایک مرکب آپ کی آنتوں میں جذب ہوجاتا ہے اور خون کے ذریعے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔

اسی وجہ سے لہسن کھانے کے بعد آپ کی سانس اور منہ سے بدبو آنا شروع ہوجاتی ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ اس بدبو کو دور کیسے کیا جائے؟

سیب، پودینے یا سلاد کے پتوں کا استعمال بدبو کو کم کر دیتا ہے۔

بشکریہ ٹیک انسائیڈر

loading...
loading...