قدیم عجیب الخلقت ہاتھ دریافت

ancient-origins

ancient-origins

پیرو میں ممی بنائےہوئے تین انگلیوں والے عجیب الخلقت  ہاتھ کا ڈھانچہ پیروین سرنگ  سے بر آمد ہوا ہے ۔ 

کوسکو کے ایک  ماہر طب کا کہنا تھا کہ یہ صرف  انسان کی بنائی ہوئی ایک ایجاد ہے جو انسانی کھال اور جسم سے تیار کیا گیا ہے  جس میں ہر ایک انگلی میں چھ ہڈیاں موجود ہیں۔ 

ماہرین نے جب اس ہاتھ کا ایکسرے کیا تو واضح ہوا کہ  اس ہاتھ کی ایک انگلی میں چھ ہڈیاں تھیں  جبکہ اس کے مقابلے انسانی ہاتھ کی ایک انگلی میں  صرف تین ہڈیاں ہوتی ہیں۔ 

عمومی طور پر اس قسم کے ہاتھکو جانور سے منسوب کیا جاتا ہے لیکن یہاں ایسا کہنا کچھ دورست نہیں ہوگا کیونکہ   ماہرین کا کہنا تھا کہ بر آمد ہونے والے اس ہاتھ میں باقاعدہ انسانی ہاتھ جیسے ناخن موجود ہیں   لہذا یہ ہاتھ کسی جاندار مخلوق کا ہے ۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ  ڈی این اے ٹیسٹ   کے بعد ہی اس متعلق مزید آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

بشکریہ ancient-origins

loading...
loading...