فیس بک نے بڑی تعداد میں ایپس کو معطل کردیا

fb

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک  نے زیرِ عمل آڈٹ کے دوران تقریباً200ایپس کو معطل کردیا تاکہ یہ تھرڈ پارٹی ایپس فیس بک صارفین کی معلومات غلط استعمال نہ کرسکیں۔

کمپنی کے شریک بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے 21مارچ کو اعلان کیا تھا کہ کمپنی کیمبرج انیلیٹیکا اسکینڈل کے پیش نظرپرائیویسی کی خلاف ورزی کو کم کرنے کیلئے نئے اقدام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 2015سے قبل ان تمام ایپس جن کو ڈیٹا تک رسائی دی گئی  ان کی چھان بین کی جائے گی۔

فیس بک کا اب کہنا ہے کہ چونکہ آڈٹ تقریباًدو ماہ قبل شروع ہوا تھا اور اب تک ہزاروں ایپس کی جانچ کی جاچکی ہے جس میں 200کے قریب ایپس کو معطل کیا گیا ہے۔

کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کن کن ایپس کو معطل کیا ہے۔

فیس بک نے بلاگ میں بتایا کہ اس چھان بین کے دو حصے ہیں۔ پہلےحصے میں اس بات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے کہ  تمام ایپس کو فیس بک ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔جبکہ دوسرے حصے میں کمپنی انٹرویو لے گی اور تفصیلی سوال جواب کرےگی۔

مذکورہ بالااسکینڈل کے منظر پر آنے کے بعد فیس بک نے نئی ایپس کی شمولیت کو روکا ہوا ہے۔

Venture Beat بشکریہ

loading...
loading...