فیس بک نے ایک اور انتہائی کارآمد فیچر متعارف کروادیا

File Photo

File Photo

فیس بک نے ‘میموری’ کے نام سے ایک نیا اور انتہائی کارآمد فیچر متعارف کروادیا جو تمام اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لئے دستیاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے ایک اور اہم فیچر متعارف کرادیا جس کی مدد سے صارفین ماضی میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے شیئر کئے گئے تمام لمحات ایک ہی جگہ دیکھ سکتے ہیں۔

آپ کی کوئی پوسٹ ہو، کسی کو دوست بنایا ہو یا ماضی کا کوئی بھی بڑا واقعہ ہو اب یہ تمام چیزیں آپ کو ‘میموری’ میں ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔

فیس بک کے مطابق روازانہ تقریباً 90 ملین افراد (آن دِس ڈے) کا فیچر استعمال کرتے ہیں اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ‘میموری’ فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب صارفین اپنے میموری پیج کے سیکشن میں ‘آن دِس ڈے، فرینڈز میڈ آن دِس ڈے، ری کیپس آف میموری اور میموری یو مے ھَیو مِسڈ’ دیکھ سکتے ہیں۔

فیس بک نے اپنے صارفین کے لئے اس فیچر کی مدد سے ماضی کو یاد رکھنا بہت ہی آسان بنا دیا ہے۔ صارفین موبائل ایپ میں نیچے بائیں جانب میموریز بک مارکس سے میموری تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ فیس بک صارفین کو نوٹیفکیشن اور نیوز فیڈز کے ذریعے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے فیس بک کا شمار دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں ہوتا ہے اور یہ آئے روز اپنے صارفین کی آسانی کے لئے کوئی نہ کوئی نیا فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے۔

loading...
loading...