فیس بک نے انتہائی خاموشی سے اہم فیچر میں بڑی تبدیلی کردی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فیس بک نے انتہائی خاموشی سے نوٹیفیکیشن کے آئکن میں تبدیلی کردی ہے۔ کبھی آپ نے اس پر غور کیا ہے کہ دنیا کے اس نقشے میں کون کون سے براعظم کا نقشہ دکھایا گیا ہے۔ فیس بک نے اب اس آئکن کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

تبدیلی سے قبل اس نقشے میں شمالی اور جنوبی امریکا کے براعظم دکھائے جاتے تھے اور صارف دنیا کے کسی بھی کونے سے لاگ ان کرتا تو اسے یہی آئکن نظر آتا، لیکن فیس بک انتظامیہ نے اس میں خاموشی سے تبدیلی کر دی ہے اور اب یورپ، افریقا اور ایشاءکے صارفین نئے نقشے والی زمین دیکھ سکیں گے۔

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ان نقشوں میں ایشیاء، یورپ اور افریقا کے براعظم دکھائے گئے ہیں۔ یہ ایک معمولی تبدیلی ہے اور شاید امریکہ کے رہنے والے اس کی اہمیت سے آگاہ نہ ہوں لیکن چونکہ اب فیس بک کے صارفین دوسرے براعظموں سے بہت زیادہ ہیں لہٰذا اس تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ The Independent