فیس بک میں بڑی خامی کا اعتراف

File Photo

File Photo

نئی دہلی : فیس بک میں بڑی خامی کا اعتراف کرلیا گیا ۔ فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی بڑی تعداد کو ٹیلی فونک کی تصدیق کے باوجود مزید تصدیق کیلئے ٹو فیکٹر آتھینٹی کیشن کے نوٹی فکیشن موصول ہوئے ہیں۔

فیس بک نے اعتراف کیا ہے کہ یہ نوٹی فکیشن سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ایک خامی کی وجہ سے صارفین کو موصول ہورہے ہیں۔

فیس بک کے چیف سیکیورٹی آفیسر الیکس اسٹاموز نے بیان کیا ہے کہ ویب سائٹ کی جانب سے ایسا ارادی طور پر نہیں کیا گیا ہے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹو فیکٹر کے ویری فکیشن سسٹم سے صارف کو باز رکھنا نہیں چاہتا۔

صارفین کی جانب سے بھی سوال اٹھایا گیا تھا کہ کیوں اس طرز کے نوٹی فکیشن پر انکی جانب سے عمل کرنے کے بعد  سوشل  میڈیا پلیٹ فارم پر انکے اسٹیٹس کی صورت میں ظاہر ہوئے ہیں۔

تاہم اب فیس کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ جلد اس خامی کا حل نکال لیا جائے گا اور اکاونٹ کی سیکیورٹی پر غیر متعلقہ نوٹی فکیشن کا اجراء روک دیا جائیگا۔

Source: Zee News

loading...
loading...