فوڈ ایپلی کیشن کے آئکن کا رنگ لال کیوں ہوتا ہے؟

-Tech Insider

-Tech Insider

شاید آپ نے نوٹ نہ کیا ہو۔ لیکن زیادہ تر ایپلی کیشن کے لوگو کا رنگ لال یا نیلا ہوتا ہے۔ اس کے پیچھے راز کیا ہے؟

‘مائنڈ سی’ نامی ایپلی کیشن ڈیزائن فرم نے جب تجزیہ کیا تو پایا کہ گوگل ایپ اسٹور میں موجود 300 ایپ آئکنز کا تجزیہ کیا اور پایا کہ 24 فیصد ایپلیکیشن کے آئکن کا رنگ نیلا ہے۔ نیلا رنگ بھروسے، اعتماد، ایمانداری اور سکون کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

جبکہ 30 فیصد فوڈ ایپلی کیشن کے آئکنز لال تھے، جبکہ 12 فیصد کا رنگ سفید تھا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فوڈ ایپلی کیشن کے آئکن کا رنگ لال کیوں رکھا جاتا ہے؟

مشہور فاسٹ فوڈ برانڈز جیسے مک ڈونلڈذ، کے ایف سی، برگر کنگ اور وینڈیز جیسے دوسری فاسٹ فوڈ چینز  سے ہم بچپن سے کھاتے آرہے ہیں۔ اور یہ مشہور ترین برانڈز ہیں۔ اس لئے ان سے ہماری یادیں جڑی ہوتی ہیں۔ اس لئے جب ہم لال رنگ دیکھتے ہیں تو ہمیں کھانے کا دل کرتا ہے۔ یہی سائنس ایپلی کیشن کے آئکن کو ڈیزائن کرتے ہوئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر فوڈ ایپلی کیشن کے آئکن کا رنگ لال ہوتا ہے۔

 بشکریہ ٹیک انسائیڈر

loading...
loading...