سام سنگ کمپنی،ایپل کو خطیر رقم ادا کرےگی

a

ٹیکنالوجی کی دنیا کی دو بڑی کمپنیوں،ایپل اور سام سنگ، کے درمیان جاری طویل جنگ اپنے آخری مراحل میں چلی گئی ہے۔

امریکی جیوری نے پانچ دن کی سوچ بچار کے بعد جمعرات کو کہا ہے کہ  سام سنگ الیکٹرانکس  کو چاہیئے کہ وہ ایپل کو ان کے اسمارٹ فیچرز کے پیٹنٹ نقل  کرنے پر 53کروڑ 90لاکھ ڈالرز اداکرے۔

اسمارٹ فونز کی دنیا کے دو بڑے حریف 2011سے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ایپل کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں سام سنگ پر یہ الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اندھا دھند  ایپل  کی پروڈکٹس کو نقل کیا ہے۔

سام سنگ کو 2012میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا لیکن ادا کیے جانے والے ہرجانے کی رقم پر نااتفاقی کی بنا پر بات حالیہ مقدمے تک پہنچی۔

سام سنگ پہلے ایپل کوپیٹنٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 39کروڑ90لاکھ ڈالرز ادا کردچکا ہے۔

جیوری اس معاملے پر گزشتہ ہفتے سے سوچ بچار کررہی تھی۔

Tech Insider بشکریہ


loading...
loading...