سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون :SM-G 8850

Untitled-1

سیؤل : عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس فون کو” ایس ایم۔ جی 8850 “کا نام دیا گیا ہے اور اس میں وہ فیچر موجود ہے جو فی الحال ایس نائن میں بھی نہیں دیا گیا۔

امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق اس فون کو چین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور وہاں کی سرٹیفکیشن اتھارٹی میں اس کی رجسٹریشن بھی کرائی جارہی ہے۔

اس فون میں ایس 9 اور آئی فون ایکس کی طرح 5.8 انچ بیزل لیس ڈسپلے دیا گیا ہے، تاہم اس میں خم اسکرین کی بجائے سپاٹ پینل دیئے گئے ہیں ۔ اس طرح یہ کافی حد تک آئی فون ایکس سے ملتا ہے۔

ایس ایم جی 8850 میں ڈوئل 12 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے، جو ایس نائن میں نہیں تاہم ایس نائن پلس میں ضرور ہے اور آئی فون ایکس کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔

سام سنگ نے اس میں 2.8 گیگا ہرٹز ایکسینوس 9810 پراسیسر دیا ہے اور یہ ناصرف فی الحال کسی بھی فلیگ شپ فون سے زیادہ تیز ہے بلکہ پرفارمنس ٹیسٹس میں آئی فون ایکس کو بھی شکست دے چکا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں تمام تر فیچرز وہی دیئے گئے ہیں جو گلیکسی ایس 9 میں موجود ہیں۔

اس فون کو فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ چین میں سام سنگ فونز کی فروخت میں حالیہ عرصے کے دوران گراوٹ دیکھنے میں آئی ۔

اگر یہ فون کامیاب ہوتا ہے تو امکان ہے کہ اسے مختلف ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔

loading...
loading...