دنیا کا سب سے تیز 128 جی بی ریم والا لیپ ٹاپ

-Lenovo

-Lenovo

سوچیں کیسا ہو اگر آپ کے پاس 10 یا 20 جی بی کے بجائے 128 جی بی ریم والا لیپ ٹاپ آجائے؟

چینی کمپنی لینوو نے لندن میں ایک کانفرنس کے دوران تھنک پیڈ پی 52 نامی ایسا لیپ ٹاپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جس میں 128 جی بی ریم دی جارہی ہے۔

یہ دنیا کا پہلا لیپ ٹاپ ہے جس میں اتنی زیادہ ریم دی جارہی ہے، یہ  مختلف ممالک میں رواں ماہ کے آخر میں دستیاب ہوگا۔

اس میں ایٹ جنریشن انٹیل ایکسیون ہیکزا کور اور Nvidia پی 3200 جی پی یو پراسیسر دیا جارہا ہے، اس میں 6 ٹی بی اسٹوریج ہوگی مگر سب سے زیادہ خاص چیز اس کی 128 جی بی ریم ہے جو کمپنی کے مطابق کسی بھی کام کو سیکنڈوں میں کرنے میں مدد دے گی ، یہ 15.6 انچ کے 4 کے ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔

اس کا وزن لگ بھگ 2 کلوگرام ہوگا جبکہ اس میں ورچوئل رئیلٹی مواد دیکھا جاسکے گا اور زیادہ لوڈ والے کام بھی کیے جاسکیں گے۔

 اس میں 3 یو ایس بی ٹائپ اے پورٹس، 3 تھنڈر بولٹ پورٹس، ایچ ڈی ایم آئی 2.0، منی ڈسپلے پورٹ، ہیڈفون جیک اور ایتھرنیٹ پورٹ بھی دی گئی ہے۔

کمپنی نے فی الحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم اسے ڈیل کے نئے 128 جی بی کے لیپ ٹاپس کے مقابلے پر لایا جارہا ہے، جن کی قیمتیں 12 سو ڈالرز سے شروع ہوتی ہیں۔ تو توقع کی جاسکتی ہے کہ چینی کمپنی یہ لیپ ٹاپ بھی اتنی قیمت کا ہوسکتا ہے۔

بشکریہ The Verge

loading...
loading...