خواتین زیادہ لمبی زندگی کیوں جیتی ہیں؟

-Diana's Biography

-Diana’s Biography

جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ خواتین کا مدافعتی نظام مردوں کے مقابلے میں دیر سے بوڑھا ہوتا ہے، اس لیے خواتین مردوں کے مقابلے میں طویل عمر پاتی ہیں۔

جاپانی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ مردوں کا مدافعتی نظام کمزور ہونے سے ان کی عمر کم ہو جاتی ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق  سائنسی جریدے امیونٹی اینڈ ایجنگ میں ایک مضمون شائع ہوا جس کے مطابق مدافعتی نظام کے معائنے کے بعد کسی بھی شخص کی عمر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

مدافعتی نظام جسم میں سرطان اور انفکیشن کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے اور نظام میں کمزوری کے باعث ہی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں۔

جاپانی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مرد اور عورتوں کی عمروں میں اوسط فرق کی وجہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ مدافعتی نظام میں ہونے والی تبدیلیاں ہی ہیں۔

بشکریہ ڈیلی میل