بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو 15 سال مکمل ہو گئے

nasa-ho-ja-1

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو پندرہ سال مکمل ہو گئے، یہ خلائی اسٹیشن ایک فٹ بال گراوٴنڈ کے برابر ہے اور نوے منٹ میں زمین کے گرد اپنا چکر مکمل کرتا ہے۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر انسان کے قیام کے 15 سال مکمل ہو گئے، یہ خلائی اسٹیشن زمین کے گرد پانچ میل فی سینکنڈز یا ڈھائی سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چکر لگا رہا ہے جو ہر نوے منٹ میں زمین کے گرد اپنا چکر مکمل کر لیتا ہے،ناسا کے مطابق خلائی اسٹیشن مشترکہ بین الاقوامی کاوش ہے، خلائی اسٹیشن پر پہلی مہم دو نومبر 2000 کو بھیجی گئی تھی، اس مہم کے عملے میں ولیم شیپرڈ، سرگے کریکالوف اور یوری گڈزینکوف شامل تھے۔اب تک سترہ ممالک کے دو سو بیس افراد خلائی اسٹیشن کا سفر کرچکے ہیں، امریکا اور روس کی جانب سے خلا میں ایک سو اسی سے زائد مرتبہ چہل قدمی کی جا چکی ہے،خلائی اسٹیشن کا وزن چار لاکھ اکیس ہزار کلوگرام ہے اور اسکا حجم کے حساب سے ہوا کا دباوٴ اتنا ہی ہے جتنا بوئنگ 747 ہوئی جہاز میں ہوتا ہے۔

loading...
loading...