بدلتے موسم کے دماغ پر اثرات

Untitled-2

شاید آپ نے کبھی غور نہیں کیا، لیکن موسم ہماری دماغی صلاحیتوں پر بری طرح اثر انداز ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیلجئیم کی لائیگی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسم کی تبدیلی دماغ کی مخصوص صلاحیتوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق دماغ کی کارکردگی موسم کی طرح بدلت تو نہیں سکتی تاہم موسم کے باعث دماغی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

تحقیق کو ثابت کرنے کیلئے محقیقین نے 28 رضاکاروں کے دماغی افعلا کا جائزہ لیا اور مختلف سرگرمیوں کے دوران ان کے دماغ کا اسکین بھی کیا۔

جس سے ثابت ہوا کہ جون میں توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت اپنے عروج پر ہوتی ہے، جبکہ دسمبر میں یہ صلاحیت کم ترین سطح پر آجاتی ہے۔

اس کے علاوہ کام کی یادداشت موسم خزاں میں بڑھ جاتی ہے اور موسم بہار میں کم ترین سطح پر آجاتی ہے۔

تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ  موسموں کے باعث دماغی میکینزم میں تبدیلی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے، تاہم ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق مخصوص موسموں میں دماغی ٹرانسمیٹرز کا لیول کم یا زیادہ ہوجات ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئی۔

loading...
loading...