ایک عورت دن میں کتنے ہزار الفاظ ادا کرتی ہے؟ اور کیوں

File Photo

File Photo

ایک عورت دن میں کتنے ہزار الفاظ اپنی زبان سے ادا کرتی ہے یا پھر وہ مردوں کے موازنے میں زیادہ بات کیوں کرتی ہے۔ تو اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے۔ اور اسکی وجہ ان میں فاکس پی ٹو نامی پروٹین کی موجودگی ہے۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک عورت دن میں بیس ہزار الفاظ ادا کرتی ہے جوکہ ایک آدمی سے تیرہ ہزار زائد ہیں۔

تاہم اب سائنسدانوں نے اسکی وجہ پتہ چلالی ہے۔ ایک ریسرچ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خواتین کے دماغ میں زائد پروٹین کی موجودگی کی وجہ سے یہ زیادہ باتونی ہوتی ہیں۔

امریکی سائنسدانوں کے مطابق فاکس پی ٹو نامی پروٹین لینگویج پروٹین کی حیثیت سے جانا جاتا ہے اور یہی زیادہ باتونی بھی کہلاتا ہے۔

سائنسدانوں نے اس حوالے سے چوہوں پر تجربہ کیا جس میں انہوں نے نوزائیدہ چوہے کے بچوں کو اپنی ماں سے جدا کیا اور نوٹ کیا کہ یہ کتنی مرتبہ پکارتے ہیں۔

اس دوران نرنوزائیدہ چوہوں نے مادہ نوزائیدہ چوہوں کےموازنے میں دگنی آوازیں نکالیں۔ چوہوں کے دماغ کے ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ نرچوہوں کے دماغ میں مادہ چوہوں کے موازنے میں دگنا فاکس ٹو پی نامی پروٹین ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف میری لیڈ نے بھی دس بچوں اور بچیوں پر اس حوالے سے تجربہ کیا۔ تجربے میں یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کے موازنے میں بچیوں میں تیس فیصد فاکس ٹو پی نامی پروٹین موجود ہوتا ہے۔

 ریسرچر مارگریٹ میک کارتھی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے فاکس ٹو پی نامی پروٹین کی خواتین اور نرچوہوں میں زیادہ مقدار ہوتی ہے اور یہ پروٹین ہی اس جنس میں زیادہ باتونی ہونے کی وجہ ہے۔

Courtesy: dailymail.co.uk