ایپل : آئی فون کا خریداروں کو پیسے واپس کرنیکا اشارہ ۔ ۔ ۔ ؟

File Photo

File Photo

معروف کمپنی ایپل کو آئی فون کے پرانے ماڈلز کی رفتار ہلکی کرنے کے متنازعہ فیصلے پر پہلے ہی تنقید کا سامنا ہے ، تاہم اب کہا جارہا ہے کہ ایپل کمپنی اپنے نئی بیٹری خریدنے والے صارفوں کو اسکی پوری قیمت واپس دینے پر غور کررہی ہے۔

اپیل کے آئی فون کے ماڈلز سے متعلق متنازعہ فیصلے پر امریکی سینیٹر نے سوال اٹھایا تھا جس پر ایپل نے جواب دیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے آئی فون کی نئی بیٹری خریدنے والوں کو اسکے پورے پیسے واپس کرنے کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔

سینیٹ کی کامرس کمیٹی کے چیئرمین جان تھیون نے اپنے ایپل کمپنی کو لکھے گئے خط میں سوال اٹھایا کہ آیا وہ صارفین جنہوں نے پوری قیمت دے کر اس فون کی بیٹری کو خریدا ہے ان کے نقصان کی تلافی کی جائیگی۔

سی نیٹ نے سینیٹر تھیون کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایپل کی جانب سے وعدہ کیا گیا مکمل قیمت پر نئی بیٹری خریدنے والے صارف کو مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس حوالے سے تمام معلومات بھی شیئر کی جائیگی۔

ایپل کو اپنے آئی فون کے ماڈلز سکس،سکس ایس، ایس ای اور سیون کو اپ ڈیٹس کے ذریعے اسکی کارکردگی کو کم کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Source: Zee News

loading...
loading...