انسانی شناخت سے ہٹ کرفنگر پرنٹس کا مقصد کیا ہے؟

4

ہر انسان کی انگلیوں پر منفرد لکیریں یا عام الفاظ میں کہیں تو فنگر پرنٹس موجود ہوتے ہیں، اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر شخص کے فنگر پرنٹس دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، چاہے وہ جڑواں ہی کیوں نہ ہوں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انسانی شناخت سے ہٹ کر اس کا مقصد کیا ہے؟

شاید آپ بھی دوسروں کی طرح یہ سوچتے ہونگے کہ یہ ہاتھوں کی گرفت کو بہتر بنانے کے لیے ہوتے ہیں جبکہ یہ کچھ زیادہ درست نہیں۔

کچھ سال قبل مانچسٹر یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انگلیوں کی یہ لکیریں درحقیقت سپاٹ اور ہموار سطح کو تھامنا مشکل بنا دیتی ہیں۔ کیونکہ یہ جلد کے کانٹیکٹ ایریا کو کم کردیتی ہیں۔

اس کے برعکس یہ فنگر پرنٹس ناہموار سطح پر گرفت کو بہتر بنانے مدد دیتے ہیں. محققین کے مطابق فنگر پرنٹ بنیادی طور پر پانی کو گزرنے میں مدد دیتے ہیں یا جلد کو کھنچنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے یہ مختلف طرح کے نقصانات اور خراشوں سے بچاتے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکہ میں ہوئی تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ فنگر پرنٹ چھونے کے احساس کو بہتر بناتے ہیں، جس سے ارتعاش پیدا ہوتا ہے اور وہ دماغ کو اس کی شناخت میں مدد دیتا ہے۔

بشکریہ : livescience

loading...
loading...