انتہائی غیر معمولی صلاحیتوں کے ساتھ پیدا ہونے والے 5 افراد

18

دنیا میں بہت سے ایسے انسان بھی موجود ہیں جو غیر معمولی اور حیران کن صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ جنہیں دیکھ کر انسانی عقل حیران رہ جاتی ہے اور لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟ کوئی انسان کیسے اِتنا غیر معمولی ہوسکتا ہے؟

آج ہم آپ کو 5 ایسے حیرت انگیز اور غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک افراد کے بارے میں بتائیں گے۔

٭ سلیویسا پَجکِک-دی الیکٹرک مین

extraordinary ability, Amazing People, grandma, skydiving, strength, neurologist, prodigy, entertainment

سلیویسا پجکک کا تعلق سربیا سے ہے، اور یہ اپنے جسم سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں اپنی اس صلاحیت کا علم تب ہوا جب انہوں نے ایک بجلی کے کھمبے کو چُھوا اور انہیں کچھ نہیں ہوا۔ یہ پانی کو 97 درجہ حرارت تک گرم کرسکتے ہیں اور کھانے کو اپنے ہاتھ میں رکھ کر پکا سکتے ہیں۔ سلیویسا اپنے جسم سے 20 وولٹ تک بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔

٭ مائیکل لوٹیٹو- مسٹر ایٹ آل

extraordinary ability, Amazing People, grandma, skydiving, strength, neurologist, prodigy, entertainment

مائیکل لوٹیٹو 1950 میں پیدا ہوئے تھے۔ مائیکل ایک فرانسیسی فنکار تھے جو مسٹر اِیٹ آل کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ یہ ہر اس چیز کو کھانے کی صلاحیت رکھتے تھے جو عام انسان کھائے تو اس کی جان چلی جائے۔ لوٹیٹو نے اپنی پوری زندگی میں 18 سائیکلز، 1 طیارہ، 2 بیڈز، 1تابوت اور 15 ٹیلی ویژن سیٹ کھا ئے تھے۔ یہ 2007 میں طبعی موت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

٭ نتاشہ ڈیمکینا

extraordinary ability, Amazing People, grandma, skydiving, strength, neurologist, prodigy, entertainment

نتاشہ ڈیمکینا 1986 میں روس میں پیدا ہوئی تھیں، 10 سال کی عمر سے ہی ان کی آنکھوں میں ایکسرے مشین جیسا وژن ہے اور یہ انسانوں کے جسم میں موجود اعضاء کو بغیر کسی مشین کے دیکھ سکتی ہیں۔ دنیا بھر میں یہ “دی گرل ود ایکسرے آئیز” کے نام سے مشہور ہیں۔

٭ وِم ہوف- دی آئس مین

extraordinary ability, Amazing People, grandma, skydiving, strength, neurologist, prodigy, entertainment

وِم ہوف شدید سردی میں گرم اشیاء کے بغیر بھی نارمل زندگی گزارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ اب تک 20 سے زائد ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں، جس میں 1 گھنٹہ اور 13 منٹ تک برف میں رہنے کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔ ان کے جسم کا درجہ حرارت شدید سردی میں بھی نارمل ہی رہتا ہے۔

٭ ٹِم کرِڈ لینڈ- لائف وِدآؤٹ پین

extraordinary ability, Amazing People, grandma, skydiving, strength, neurologist, prodigy, entertainment

ٹم کرڈلینڈ کو درد بالکل محسوس نہیں ہوتا۔ انہیں جب اس با کا اندازہ ہوا تو انہوں نے یہ فیصلہ کیا یہ لوگوں کو اپنی اس صلاحیت کے ذریعے تفریح فراہم کریں گے۔ یہ اسٹیج ڈراموں میں خود کو تکلیف میں ڈال کر لوگوں کو تفریح مہیاء کرتے ہیں جس میں آگ کو منہ سے گزارنا، لوہے کی سلاخوں کو جسم میں ڈال کر نکالنا اور تلوار نگلنا جیسے بہت سے کارنامے شامل ہوتے ہیں۔

بشکریہ : theemergingindia

loading...
loading...